میچ آئرلینڈ جیتا اور شائقین کے دل مسلمان نیپالی وکٹ کیپر نے جیت لیے

نیپالی بولر کمال سنگھ ایری گیند کرانے کے بعد آئرش کھلاڑی اینڈی میک برائن سے ٹکرائے جس سے وہ کریز پر نہ پہنچ سکے، وکٹ کیپر آصف شیخ نے انہیں رن آؤٹ نہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 فروری 2022 15:14

میچ آئرلینڈ جیتا اور شائقین کے دل مسلمان نیپالی وکٹ کیپر نے جیت لیے
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 فروری 2022ء ) بین الاقوامی کرکٹ میں جہاں ایک ایک گیند، رن اور وکٹ بہت زیادہ اہم ہوتی ہے اور ’سپرٹ آف کرکٹ‘ کا مظاہرہ شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسے میں نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے آئرلینڈ کے کھلاڑی اینڈی مک برائن کو کپتان سندیپ لیمچنے کی ہدایت پر رن آؤٹ کرنے سے انکار کردیا۔ عمان میں 4 ملکی ٹی 20 سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں نیپال کے بولر کمال سنگھ ایری گیند کرانے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اینڈی میک برائن سے ٹکرائے جس سے وہ کریز پر نہ پہنچ سکے اور وکٹ کیپر آصف شیخ نے انہیں رن آؤٹ نہیں کیا۔

عمان میں کھیلا گیا یہ ٹی 20 میچ آئرلینڈ نے جیت لیا مگر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے دل نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے جیت لیے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نیپالی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے ’سپرٹ آف کرکٹ‘ کے مظاہرے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوب سراہ رہے ہیں۔ کرکٹ کمنٹیٹر اینڈیریو لیوںارڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت متاثرکن لمحہ تھا جو دنیا بھر میں وائرل ہوگیا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کچھ باتیں جو میں کمنٹری کے دوران کرنا بھول گیا یہاں میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ نیپالی کرکٹ ٹیم کو خود پر فخر کرنا چاہیے‘۔
کمنٹیٹر اینڈریو لیونارڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’منگل کو نیپال میچ ہار گیا لیکن کرکٹ کی دنیا کے دل جیت لیے۔ ایک بات جو میں نہیں سن سکا وہ یہ کہ نیپال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان سندیپ لیمچنے نے آصف خان کو اینڈی مک برائن کو رن آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد سندیپ لیمچنے اینڈی سے ہاتھ بھی ملانے گئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ اس موقع پر نیپال کے تمام کھلاڑی آصف شیخ اور کپتان سندیپ کے فیصلے پر داد دینے کے لیے کھڑے ہوگئے‘۔
وقت اشاعت : 16/02/2022 - 15:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :