چیمپئنز لیگ : لاہور لائنز آج کے کے آر کا مقابلہ کرے گی

اتوار 21 ستمبر 2014 12:36

چیمپئنز لیگ : لاہور لائنز آج کے کے آر کا مقابلہ کرے گی

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز آج سے مین راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور محمد حفیظ الیون کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف جیت کے لیے پُرعزم دکھائی دیتی ہے۔بھارت میں جاری چیمپئنز ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے جاری ہیں اور آج اتوار کے روز دو میچز کھیلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اکیس ستمبر کو شروع ہونے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کیپ کوبراز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اور یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا اور دوسرے مقابلے میں پاکستانی ٹیم لاہور لائنز حریف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

لاہور لائنز کا یہ میچ شام ساڑھے سات بجے راجیو گاندھی سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ محمد حفیظ الیون نے مین راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کا عزم ظاہر کیا ہے ، ٹیم آفیشلز کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے لیے پُرجوش ہیں۔

وقت اشاعت : 21/09/2014 - 12:36:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :