ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ 2014 خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے نام کرلیا

پیر 22 ستمبر 2014 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ 2014 خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے نام کرلیا۔ بوزان خیل سوران کے مقام پر منعقدہ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا پولیس والی بال ٹیم سمیت دیگر والی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں بنوں کی ٹیم نے 15-13 سے برتری حاصل کی۔ خیبر پختونخوا پولیس والی بال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں 15-11 سے جبکہ تیسرے سیٹ میں 15-13 کے سکور سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ ابنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر انور رشید نے بھر پور تعاون کیا۔ فائنل میچ جیتے کے موقع پر مہمان خصوصی میاں محفوظ الرحمن نے انعامات تقسیم کئے اور خیبر پختونخوا پولیس کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ملک وقوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور کھیلوں کے میدان میں کچھ چھپایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

سپورٹ ایک ایسا شعبہ کہ اس سے کسی ملک یا ڈیپارٹمنٹ کے image کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز مبارک زیب، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ/ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا سید فدا حسن شاہ نے کھلاڑیوں کے لیے کیش ایوارڈز اور سرٹیفیکٹس کا اعلان کیا۔ انچارج سپورٹس فیصل جاوید نے کامیابی کو اعلیٰ حکام کے خصوصی توجہ کا نتیجہ قرار دیا۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 19:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :