فرحان محبوب اور حمزہ خان پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

پیر 28 فروری 2022 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2022ء) فرحان محبوب اور حمزہ خان پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل فرحان محبوب نے وقاص محبوب کو 0۔3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فرحان محبوب نے تینوں سیٹوں میں 5-11 ، 9-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ میچ 24 منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں حمزہ خان نے فرحان زمان کو 3-0 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔حمزہ خان نے تینوں سیٹوں میں 7-11، 6-11 اور 7-11 سے کامیابی حاصل کی اور یہ میچ 22 منٹ تک جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل(آج) منگل کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں 6ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کا فائنل فرحان محبوب اور حمزہ خان کے درمیان آج ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/02/2022 - 23:36:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :