خیبر پختونخوا کم بیکس انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ )کل (سے شروع ہوگا

منگل 8 مارچ 2022 20:34

خیبر پختونخوا کم بیکس انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ )کل (سے شروع ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2022ء) خیبر پختونخوا کم بیکس انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ کل9 مارچ سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہورہا ہے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کے ایونٹس میں ایک، ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ 11 مارچ تک جاری رہے گاایونٹ کا افتتاح آج دوپہر بارہ بجے صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داد خان کریں گے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خالد خانسکواش لیجنڈ قمرزمان اور دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گی انہوں نے بتایا کہ سکواش ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور چیف ریفری منور زمان ہوں گیقمرزمان نے کہا کہ یہ دوسرا کم بیکس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پشاور میں کرا رہے ہیں اس سے قبل پہلا ٹورنامنٹ بھی انتہائی کامیابی کیساتھ منعقد کیا گیا تھا اور اب یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اس کے ساتھ ہم جونیئر مقابلے بھی کرائیں گے اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی لیول پر بھی مقابلوں کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے بھی اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے یونیورسٹی لیول پر مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا اور مستقبل میں ایشین یونیورسٹیز انٹرنیشنل مقابلے بھی پشاور یونیورسٹی میں کرانے کا ارادہ ہے جس پر کام ہورہا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونیوالے مقابلوں کے لئے بتیس مرد اور بتیس خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے اور یہ ملک بھر کے ٹاپ پلیئرز ہوں گے جن کے درمیان دلچسپ مقابلے ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کے لئے بھی مقابلے منعقد کرائیں گے جبکہ رمضان کے دوران جونیئر اورسینئر کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ جاری رہیں گے ۔

وقت اشاعت : 08/03/2022 - 20:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :