مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کی پریشانی دور کر دی

آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ’ڑ اور خ‘ کا تلفظ موجود ہے اسلئے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے: آسٹریلین بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 مارچ 2022 13:58

مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کی پریشانی دور کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2022ء ) پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین ٹیم میں شامل دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے شائقین کی پریشانی دور کر دی۔ آسٹریلوی ٹیم میں شامل مڈل آرڈر بیٹر نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 90 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلوی بیٹر کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور پنڈی سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آخر ان کا ٹھیک نام کیا ہے۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود آسٹریلوی بیٹر سے انٹرویو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں مارنوس لبوشین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی سپنرز کو 2005ء سے دیکھ رہا ہوں کہ وہ وکٹ لینے کے لیے کس طرح سے بولنگ کرتے ہیں لیکن جب آپ پیس، سیم اور سپن وکٹوں کے بعد ایک مختلف جگہ پر کھیلتے ہیں تو آپ کو مختلف تکنیک اپنانی پڑتی ہیں کیونکہ پاکستان میں گیند بہت نیچے رہتی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسی وکٹوں پر آپ کو آف سپن، لیگ سپن اور سویپ شاٹس بہتر کرنی پڑتی ہیں۔ اپنے نام کے ٹھیک تلفظ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ’ڑ اور خ‘ کا تلفظ موجود ہے اس لیے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2022 - 13:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :