مسٹرجی سی یوکا ٹائٹل وقاص خان نے جیت لیا

منگل 15 مارچ 2022 17:05

مسٹرجی سی یوکا ٹائٹل وقاص خان نے جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں تن سازی کے مقابلے ،طالبعلم وقاص خان نے مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیت لیا۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،وائس چانسلر کا وقاص خان کے لئے 25 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان۔55کلو گرام کیٹگری مقابلوں میں محمد اویس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

60 کلوگرام کیٹگری میں غلام محمد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 70کلو گرام کیٹگری میں انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم شاہزیب اول نمبر پر رہے ۔75 اور 80 کلوگرام کیٹگریز میں حمزہ بٹ اور رفیع خالد نے میدان مار لیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ سہولیات اور مواقع نہ ملنے سے بہت ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے،100 کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس ہاسٹل قائم کرنے جا رہے ہیں،جی سی یو باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس سکول بھی قائم کرنا چاہتا ہے،یہ سپورٹس سکول ابتدائی عمر میں باصلاحیت نوجوان کی تربیت کرے گا۔
وقت اشاعت : 15/03/2022 - 17:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :