فرسٹ لارڈز سنوکر ٹورنامنٹ (آج) سے F-11میں شروع ہوگا،

فاتحین میں ٹرافیزاور50ہزار روپے کے کیش ایوارڈ ز تقسیم کئے جائیں گے،عطاء الرحمن، انٹری فیس شام پانچ بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہے، ڈراز آٹھ بجے نکالے جائیں گے

جمعہ 26 ستمبر 2014 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) فرسٹ لارڈز سنوکر ٹورنامنٹ (آج)ہفتہ سے لارڈز سنوکر کلب، سلیکٹ ون پلازہ، گلوریا جیننز ٹاپ، F-11میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عطاء الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز کے علاوہ مجموعی طور پر 50ہزار روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ ونر کو 25ہزار روپے، رنزرز اپ کو15ہزار، تیسری پوزیشن ہولڈر کو5 ہزار روپے اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے کو3ہزارروپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی بریک کھیلنے والے کیوسٹ کوبھی 3ہزار روپے کا کیش ایوارڈ ملے گا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عطاء الرحمن، ناصر خان، کریم خان، شیخ زاہد، فہیم انور، نوید اشرف، سعد سلیم، مطیع الرحمن، اکبر خان اور جواد احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کی انٹری فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے جو 27ستمبر شام پانچ بجے تک چیف آرگنائزر عطاء الرحمن کے پاس لارڈز سنوکر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ڈراز آٹھ بجے شب نکالے جائیں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ شروع ہو جائے گا۔کھلاڑی اپنی رجسٹریشن فون نمبر 0302-5147147اور0332-5147147پر کرا سکتے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی زیر سرپرستی اسلام آباد میں سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے منعقد کرایا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 22:26:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :