سائوتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چمپئن شپ 26 مارچ کو بھارت میں کھیلی جائیگی

جمعہ 18 مارچ 2022 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2022ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام سائوتھ ایشین کراس کنٹری ا تھلیٹکس چمپئن شپ 26 مارچ کو بھارت میں کھیلی جائیگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر و چیئرمین سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجرجنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں ،جس میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اورمالدیپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اپنے، اپنے ممالک میں جاری ہیں۔ اور قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کلیم اختر،سہیل عامر،عامر عباس،شیر خان،محمد عرفان،محمد اختر اور ارمغان علی شاہ شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض رفیق احمد انجام دے رہے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی 23 مارچ کو بھارت کے لئے رووانہ ہونگے۔
وقت اشاعت : 18/03/2022 - 14:59:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :