ایشین گیمز:چین 95 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:50

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ایشین گیمزمیں میڈل ٹیبل پر چین پچانوے گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان ایک گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اٹھارہویں پوزیشن پرترقی کرگیا۔ایشین گیمز کے سنسنی خیز مقابلے کوریا کے شہرانچیون میں جاری ہیں۔ میڈلز کے حصول کے لیے ایٹھلیٹس کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں نظر آرہے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر پچانوے گولڈ، باون سلور اورانتالیس برونز کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

تینتیس سونے، چالیس چاندی اور سینتتیس کانسی تمغوں کے ساتھ میزبان کوریا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔جاپان تیس گولڈ، بیالیس چاندی اور چھتیس برونز میڈل لے کر جاپان کا تیسرا نمبرہے۔میڈل ٹیبل پر قازکستان کی چوتھی اور شمالی کوریا کی پانچویں پوزیشن ہے۔میڈلز ٹیبل پر قومی ٹیم کی پوزیشن اٹھارہویں ہیں،پاکستان نے وویمنز کرکٹ میں سونے اور ووشو ایونٹ میں سیدمراتب علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کررکھا ہے۔

وقت اشاعت : 27/09/2014 - 17:50:49