سپینش موٹو جی پی ،اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو کی برتری

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:51

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) سپینش موٹو جی پی پریکٹس ریس میں اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو سر فہرست رہے۔ سپینش ٹریک پر ہونے والی موٹو جی پی کی پریکٹس ریس میں رائیڈرز جیت کے لیے پرجوش نظر ا?ئے۔

(جاری ہے)

اطالوی بائیک رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو نے عمدہ کارکردگی دکھا کر سب کو پیچھیچھوڑ دیا۔ اینڈریا ڈووی زوئی سو نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 48 اعشاریہ دو ا?ٹھ سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ میزبان ملک کے مارک ماکوئیز صفر اعشاریہ صفر چار سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سپین کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔

وقت اشاعت : 27/09/2014 - 17:51:08