رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع،

ہماری دو بیٹیاں ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس بیٹا آرہاہے، پونٹنگ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:42

تسمانیہ(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ہاں تیسرے بچے بیٹے کی آمد متوقع ہے۔ رکی پونٹنگ اور ان کی بیگم ریانا کی اسے پہلے دو بیٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی بیٹی پانچ سالہ ایمی شیرلاٹ پونٹنگ اور دوسری بیٹی دوسالہ میٹیسی ایلی پونٹنگ ہیں جبکہ تیسرے بچہ بیٹا ہوگا۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ہماری دو بیٹیاں ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس بیٹا آرہاہے،انھوں نے کہا کہ میں اپنے گھر میں ان کی کرکٹ میں مہارت بڑھانے کے لیے وقت دوں گا۔پونٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں اور کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتاہے۔

وقت اشاعت : 27/09/2014 - 21:42:04