قومی تائیکوانڈ ٹیم کامن ویلتھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اتوار 28 ستمبر 2014 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء)قومی تائیکوانڈ ٹیم رواں سال گلاسگو میں ہونے والی کامن ویلتھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کامن ویلتھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 12سے16نومبر تک سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد میں جاری ہے جنہیں 3 کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 15:32:33