چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اتوار 28 ستمبر 2014 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشین کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ 18 اکتوبرسے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے مصحف علی سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ جس میں شرکت کے لئے پاکستان سمیت نوممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جن میں قطر، کویت، مصر، اردن ،جمہوریہ چیک، امریکا ، ویلزاور آسٹریا شامل ہے مین راؤنڈ میں 6 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو اور پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں امریکا کا ایک کھلاڑی حصہ لے گا۔

اسی طرح چیمپئن شپ میں کویت کے دو کھلاڑی مدمقابل ہوں گے جبکہ پاکستان کے 6 کھلاڑی مین راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تمام غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا سلسلہ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 19 اکتوبر کو تمام کھلاڑی پاکستان پہنچ جائیں گے۔ٹورنامنٹ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے لئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 15:32:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :