عوام اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں، سعید اجمل

پیر 29 ستمبر 2014 12:54

عوام اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں،  سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھاکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں اور اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آﺅں گا ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکارسعید اجمل ان دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹرثقلین مشتاق کی نگرانی میں ایکشن کی درستگی کے لیے کام کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/09/2014 - 12:54:20