اجمل کے بعد محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

پیر 29 ستمبر 2014 14:46

اجمل کے بعد محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء ) محمد حفیظ جو آف سپن باولنگ کرتے ہیں چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز اور ڈولفنز کے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں باولنگ کرتے ہوئے مشکوک ایکشن کی زد میں آئے ہیں جس کے بارے میں امپائرز کمار دھرنا سینا اور ونیت کلکرنی نے رپورٹ کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عدنان رسول کا ایکشن بھی سری لنکا کے امپائر دھرما سینا نے مشکوک قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ دھرما سینا کا اپنا ایکشن بھی مشکوک ہوتا تھا جس کی وجہ سے ٹیم سے نکالے گئے ، اور شائد وہ اسی کا بدلہ پاکستانی باولروں سے لے رہے ہیں۔ اسی میچ میں ڈولفنز کے باولر سبرائن کے ایکشن کو بھی امپائرز نے قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے۔ لیگ کی پالیسی کے مطابق محمد حفیظ کو وارننگ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور وہ کھیل سکتے ہیں لیکن اگر ان کے ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں امپائرز نے دوبارہ رپورٹ کر دی تو وہ اس ٹورنامنٹ اور بی سی سی آئی کے تحت ہونے والے کسی بھی میچ میں باولنگ نہیں کرسکیں گے۔

وقت اشاعت : 29/09/2014 - 14:46:50