ایرانی خواتین کووعدے کے باوجود فٹ بال میچ دیکھنے سے روک دیا گیا

خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خرید کررکھے تھے تاہم اجازت نہ دی گئی، اسٹیڈیم کے باہر احتجاج

بدھ 30 مارچ 2022 11:49

ایرانی خواتین کووعدے کے باوجود فٹ بال میچ دیکھنے سے روک دیا گیا
مشہد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) ایران کے شمال مشرقی شہرمشہد میں واقع اسٹیڈیم میں سیکڑوں خواتین کواپنی قومی ٹ بال ٹیم کا لبنان کے خلاف ورلڈکپ کاکوالیفائنگ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اورانھیں ٹکٹ خرید کرنے کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہد کے امام رضااسٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا میچ کھیلا جارہا تھا اور اس کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خرید کررکھے تھے مگر جب وہ اسٹیڈیم پہنچیں تو ایرانی حکام نے انھیں اندرداخل ہونے سے زبردستی روک دیا۔اس کے خلاف متاثرہ خواتین نے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2022 - 11:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :