کرکٹر سلمان بٹ کا چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کا دورہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی دعوت پرپاکستانی معروف کرکٹر سلمان بٹ نے چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کا دورہ کیا۔چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کی بچوں کی کرکٹ ٹیم نے چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کے ہمراہ سلمان بٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر کرکٹر سلمان بٹ کو چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بچوں سے متعلق انتظامی امورکے بارے میں بریفینگ دی گئی۔مزید برآں سلمان بٹ کو چا ئلڈ پروٹیکشن سکول اورچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کا دورہ کروایا گیا۔ بعد ازاں سلمان بٹ نے چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ کرکٹ کھیلی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے چیئرپرسن صبا صادق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے ہماری توجہ اور وقت کے مستحق ہیں۔

چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی بچوں کی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور ان بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کوچنگ کیلئے کرکٹ کلب آئیں جہاں نہ صرف میں بلکہ اور کرکٹرز بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔اس موقع پرچئچیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو مسز صبا صادق نے سلمان بٹ کا شکریہ ادا کیا اور انکے اس جذبے کو سراہا ۔

وقت اشاعت : 01/10/2014 - 14:39:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :