بابر اور امام نے ناقابل یقین اننگز کھیلیں : بین میک ڈرمٹ

باؤنڈریز روکنا مشکل تھا، پاکستان نے غیرمعمولی طور پر میچ کا اختتام کیا: آسٹریلین بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اپریل 2022 12:54

بابر اور امام نے ناقابل یقین اننگز کھیلیں : بین میک ڈرمٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2022ء ) آسٹریلیا کے بیٹر بین میک ڈرمٹ نے کہا ہے کہ 350 رنز تک کے ہدف کا دفاع کیا جاسکتا ہے لیکن پاکستان کے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے سنچری بنانے والے بین میک ڈرمٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ اننگز بڑی خاص ہے، میرے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

بولرز کے لیے پچ کچھ خاص نہیں تھی، ویسی ہی تھی جیسی پہلے میچ میں تھی۔

(جاری ہے)

بین میک ڈرمٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو اچھی اننگز ہوئیں، بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی، باؤنڈریز روکنا مشکل تھا، پاکستان نے غیرمعمولی طور پر میچ کا اختتام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلا میچ جیتے حالانکہ ہمارے سب کھلاڑی دستیاب نہیں تھے، کچھ کھلاڑیوں کو آرام کی بھی ضرورت تھی اس لئے بہترین کھلاڑی نہیں تھے۔

مجھے نمبر تین پر کھیلنے کا موقع ملا اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہوں، میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اوس کا بھی عمل دخل رہا، کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 01/04/2022 - 12:54:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :