پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں سلیم سیف الله پینل کی کامیابی یقینی ہے ،عمر آیاز خلیل

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں سلیم سیف الله پینل کی کامیابی یقینی ہے پینل کو چاروصوبوں سمیت فاٹا ، اسلام آباد ،سینئر ایسوسی ایشن ،ویٹر ن ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سلیم سیف الله پینل کے ترجمان اور سیکرٹری خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے آخری ہفتے ہونے والے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں صدارت کیلئے نامزد سلیم سیف الله اور سیکرٹری جنرل خالد رحمانی کی پوزیشن کافی مضبوط ہے امید ہے کہ سلیم سیف الله پینل بلامقابلہ منتخب ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیم سیف الله کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر، بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس (ر)اعجاز خان ، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر افتخار رفیق ، پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدرراؤافتخار ، سندھ ایسوسی ایشن کے صدر سعید ، فاٹا ٹینس ایسوسی کے صدر سمیت تمام سینئر و ویٹرن ز ایسوسی ایشن کے صدور نے سلیم سیف الله کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ سلیم سیف الله پینل بلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیم سیف الله کے ایجنڈے میں تمام صوبوں میں ٹینس کے نئے کورٹس کی تعمیر سمیت کھلاڑیوں کے فلاح وبہبود کیلئے عمل درآمد کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 02/10/2014 - 17:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :