آسٹریلیا کیخلاف سیریز بچانے کا آ ج آخری موقع ہے ،امید ہے میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائینگے‘ کپتان گرین شرٹس،

لڑکوں کوماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا،فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آئی‘ مصباح

جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز بچانے کا آ ج آخری موقع ہے ،امید ہے میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائینگے‘ لڑکوں کوماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آج جمعہ کو دوسرا ایک روزہ میچ انتہائی اہم ہونے کے ساتھ سیریز بچانے کا آخری موقع ہے لیکن امید ہے کہ کہ کینگروز کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائیں گے ،اس کے لئے تمام لڑکوں کو ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ آخری لمحات میں زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے جبکہ دیگر فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت ہے اور آج کم بیک کرکے سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3ایک روزہ میچز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 19:14:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :