یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا

یوراج کو چار ٹیموں کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا ، جواب میں انہوں نے کہا "انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان"

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 اپریل 2024 15:29

یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2024ء ) سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یووراج سنگھ جنہیں کرس گیل اور یوسین بولٹ کے ساتھ T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، نے ٹورنامنٹ کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے لیے اپنی پیشنگوئیاں شیئر کی ہیں۔ آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے زیر اہتمام سوال و جواب کے سیشن میں یوراج سنگھ کو چار ٹیموں کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا تھا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ T20 ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی اور اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان۔

"

دلچسپ بات یہ ہے کہ یوراج سنگھ کے انتخاب نے پچھلے T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹوں کی تقریباً عکس بندی کی تھی اور اس کے چار میں سے تین انتخاب پچھلے ایڈیشن میں بھی آخری چار میں پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا 2022ء میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہا، بھارت پاکستان اور حتمی چیمپئن انگلینڈ سبھی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہیں حاصل کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ اس مرحلے میں کوالیفائنگ ٹیموں کو ایک بار پھر چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 15:29:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :