دبئی: دوسرا ون ڈے، پاکستانی کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:44

دبئی: دوسرا ون ڈے، پاکستانی کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجرباتی اوپننگ جوڑی کے بیٹسمین احمد شہزاد اور سرفراز احمد میدان میں آئے۔ انہوں نے ذمہ دارانہ آغاز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

دونوں اوپنر غلطیاں بھلا کر جم کر کھیل رہے ہیں اور نصف سینچریاں بنا چکے ہیں. ایک صفر کے خسارے کے ساتھ میدان میں اترنے والی قومی ٹیم نے آج ایک تبدیلی کی ہے۔ آل راؤنڈر انور علی کی جگہ سپنر رضا حسن کو نمائندگی دی گئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے آٹھ ٹی 20 میچ کھیلنے والے رضا حسن کا یہ ڈیبیو ون ڈے ہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 17:44:57