پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:13

کنبیرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) قومی ٹیم کے خلاف واحد ٹی 20 اور دو ون ڈے میچز جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انجری سے صحتیاب ہونیوالے مائیکل کلارک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آل راوٴنڈر جیمز فالکنر کی بھی ایشز سیریز 2013 کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہیں مچل مارش کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان او آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے شارجہ میں جبکہ دوسرا میچ 30 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 11/10/2014 - 23:13:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :