محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے فوری امکانات کو قبل از وقت قرار دیدیا

ابھی اس حوالے سے کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہے، یہاں 3 میچز کھیلنے کے بعد کیربئین لیگ میں شرکت کروں گا: فاسٹ بولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مئی 2022 12:35

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے فوری امکانات کو قبل از وقت قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2022ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے فوری امکانات کو رد کر دیا ہے۔ انگلش میڈیا کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہے، فی الحال گلوسسٹر شائر کی طرف سے کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں کیونکہ چار سال سے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کے لیے فوری ردھم اور فارم پانا آسان نہیں ہوتا لیکن پہلے سے خود میں کافی بہتری محسوس کر رہا ہوں، فرنٹ سے لیڈ کرنا میری ذمہ داری ہے اور اس کو نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سائیڈ سٹرین انجری کے بعد کافی محنت کی اور پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں، یہاں تین میچز کھیلنے کے بعد کیربئین لیگ میں شرکت کروں گا۔ کاؤنٹی کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سرے کے خلاف محمد عامر نے 28 اوورز کیے تھے، دوسرے میچ میں ہیمشائر کے خلاف پہلے روز 21 اوورز کرنے میں کامیاب رہے، تاہم وہ مجموعی طور پر تین شکار ہی کر سکے ہیں۔                                                                                       
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 12:35:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :