رافیل نڈال اور سٹیفانوس سٹسیپاس نے میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 6 مئی 2022 18:50

رافیل نڈال اور سٹیفانوس سٹسیپاس نے میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2022ء) رافیل نڈال اور سٹیفانوس سٹسیپاس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہیں، مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر تین سپین کے رافیل نڈال نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 6-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں عالمی نمبر 4 یونان کے سٹیفانوس سٹسیپاس نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 18:50:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :