ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنزسنگلز ، کوکوگف اور ماریہ سیکاری کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 14 مارچ 2024 13:38

ڈبلیو ٹی اے  انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنزسنگلز ، کوکوگف اور ماریہ سیکاری کوارٹر فائنل میں داخل
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف اور یونان کی ٹینس کھلاڑی ماریہ سیکاری ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعرات کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6سے مات دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ چین کی حریف کھلاڑی یوآن یو سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں یونان کی ٹینس کھلاڑی ماریہ سیکاری نے فرانسیسی حریف کھلاڑی ڈیان پیری کو 2-6، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا کو 3-6، 6-3 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 13:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :