انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل ، مانچسٹرسٹی بدستورسرفہرست،لیورپول دوسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر برقرار

جمعرات 19 مئی 2022 15:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کا فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے مانچسٹر سٹی کی ٹیم 28میچز میں فتح کے بعد ٹیبل پر 90 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔لیورپول اور چیلسی کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پریمیئر لیگ کے 30ویں سیزن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ لیور پول کی ٹ36 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 27میچز میں کامیابی کے بعد ٹیبل پر89پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،چیلسی کی ٹیم بھی 36 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 20 میچز جیتنے کے بعد ٹیبل پر 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،ٹوٹنہام کی ٹیم ترقی پاکر 68پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

آرسنل کی ٹیم 37میچز کھیل چکی ہے اور وہ 21فتوحات کے بعد 66پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ویسٹ ہام کی ٹیم 56پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم 51پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 15:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :