نتھن ہورٹیز آئرش کرکٹ ٹیم کے سپنگ بائولنگ کوچ مقرر

ہفتہ 21 مئی 2022 18:25

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیم کیلئے سابق آسڑیلوی سپنر نتھن ہورٹیز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، نتھن ہورٹیز آئرش ٹیم کے سپنگ بائولنگ کوچ ہونگے، چالیس سالہ ہورٹیز نے آسڑیلیا کی جانب سے نو سال کھیلتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 128 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ہورٹیز نے 2016 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ برسبین ہیٹ اور کوئینز لینڈ کی خواتین ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں ، نتھن ہورٹیز اگست میں آئر لینڈ کی ٹیم کو جوائن کرینگے معاہدے کے مطابق نتھن ہورٹیز آئرلینڈ کی سینئر مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ ویمنز ٹیم کی بھی کوچنگ کرینگے، اس حوالے سے نتھن ہورٹیز کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں آئرش ٹیم کی سپنگ بائولنگ کی بہتری کیلئے منتخب کیا گیا ہے کوشش کروں گا کہ ان کے اعتماد میں پورا اتروں۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 18:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :