وادی تیراہ میں باغ امن میلہ 2022کی افتتاحی تقریب 23 مئی کو ہوگی

اتوار 22 مئی 2022 15:25

وادی تیراہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 23 مئی سے 26 مئی تک باغ امن میلہ کا انعقاد کیا جائیگا، باغ امن میلہ کی افتتاحی تقریب 23 مئی کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

باغ امن میلہ میں جمناسٹک، گھڑ سواری، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،انتظامیہ کے مطابق میلہ میں پاور گلائیڈنگ، پیرا گلائیڈنگ اور پیرا جمپنگ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے،اس میلہ میں علاقائی فنکار خٹک ڈانس سمیت دیگر علاقائی رقص بھی پیش کریں گے۔

باغ امن میلہ تیراہ کو دیکھنے کے لیے پاکستان بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا گیا جبکہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔اس ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے کے بعد اس قسم کے ایونٹس علاقہ میں ترقی، خوشحالی اور امن کی ضامن ہیں۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 15:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :