کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

جمعہ 27 مئی 2022 00:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمام کامسیٹس سکواش مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز علی خان اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ آرگنائزر ڈاکٹر زوالفقار احمد بھٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائر منٹل سائنسز ڈاکٹر فریداللہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر امجد حسن کیئر ٹیکر جان شیر سکواش کمپلیکس حاجی طاہر جمیل چیف وارنٹ آفیسربھی تھے جان شیر سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں جاری سکواش ایونٹ کے بوائز فائنل میں محیض علی نے حبیب اللہ کو دو صفر سے شکست دے دی سکور 11/5;;11/7 رہا جبکہ گرلز فائنل میں نایاب نے تبسم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا کہ کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے اور کھیلوں کے لئے بچوں اور بچیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 00:21:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :