سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کا کو ہسار فیسٹیول مری 2022 کروانے کا اعلان

کوہسار فیسٹیول 13 سے 15 جون کو مری میں ہوگا جس میں سات ایونٹس کے مقابلے ہوں گے‘ سیکرٹری سپورٹس پنجاب

جمعہ 27 مئی 2022 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کو ہسار فیسٹیول مری 2022 کروانے کا اعلان کردیا ہے،کوہسار فیسٹیول میں سپورٹس کے سات ایونٹس کے مقابلے ہونگے،کوہسار فیسٹیول 13 سے 15 جون کو مری میں ہوگا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں کوہسار فیسٹیول کا اعلان کیا،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کوکوہسار فیسٹیول اور محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس میں ڈائریکٹرسپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیرحسن ،ڈائریکٹرپی ایم یو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ ودیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے سپورٹس بورڈ نجاب میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہاہے ، اس حوالے سے کوہسار فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں سات گیمز کے مقابلے ہوں گے اور یہ فیسٹیول 13سی15جون تک مری میں ہوگا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوہد چوہان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں میرچاکراعظم رند گیمز کروایا گیاجس میں جنوبی پنجاب کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اسی طرح جھنگ میں بھی کبڈی فیسٹیول کروایا گیا اور اب کوہسار فیسٹیول کوبھرپورانداز میں کروایا جائیگا،جس کے بہترین انتظامات ہوں گے اس سے قبل سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کو ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے سپورٹس بورڈ پنجاب اورڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے دفاتر کا دورہ کروایا، اس موقع پر سٹاف سے ملاقات بھی کی گئی۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 21:12:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :