ایوان ری بیریک نے کروکو ڈائیل سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)جمہوریہ چیک کے ایوان ری بیریک نے آسٹریلیا میں جاری کروکو ڈائیل سائیکل ریس ٹرافی کا پہلا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا میں جاری سائیکل ریس کے پہلے روز دنیا بھر شریک سائیکلسٹ نے برتری حاصل کرنے کے لیے خوب زور لگایا۔

(جاری ہے)

33 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل دشوار گزار ٹریک پر جمہوریہ چیک کے ایوان ری بیریک نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایوان ری بیریک نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹے 36 منٹ 11 اعشاریہ پ54سیکنڈز میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپینش سائیکلسٹ ملٹن راموس 42 اعشاریہ تین تین سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ناروے کے گریگ سا تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ خواتین مقابلوں میں میزبان ملک کی اموجن سمتھ نے میدان مارا۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 16:10:17