باکسنگ رنگ میں شیر کی طرح دھاڑنے والے ماضی کے عظیم باکسر محمد علی بیماری کے باعث بے بسی کی تصویر بن گئے

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:14

باکسنگ رنگ میں شیر کی طرح دھاڑنے والے ماضی کے عظیم باکسر محمد علی بیماری کے باعث بے بسی کی تصویر بن گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)باکسنگ رنگ میں شیر کی طرح دھاڑنے والے ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کلے نے دنیا میں بڑی دولت اور شہرت کمائی ، مگر آج بیماری کی وجہ سے بے بسی کی تصویر بنا زندگی کے آخری دن گزار رہا ہے۔ذرائع ابلا غ کے مطابق پارکنسن بیماری کی وجہ سے اب وہ چلنے میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ صحت اتنی تیزی سے خراب ہو رہی ہے کہ ان کے خاندان میں ان کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

محمد علی کلے بیس برسوں سے زائد عرصے سے پارکنسن بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کی زندگی پر بننے والی ایک فلم اگلے ہفتے برطانیہ میں ریلیز ہو رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی جوانی کے دنوں میں انہیں علم تھا کہ وہ تاریخ میں اپنا نام بنا رہے ہیں۔ جب آتش جوان تھا تو انہیں امریکی شہری حقوق کی تحریک کا ایک نڈر چیمپئن کہا گیا.

انہوں نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر کھل کر ویت نام جنگ کی مخالفت کی ، باکسنگ رنگ میں ایک نیا انداز دکھایا ، اور عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن کا اعزازکھونے کے بعد دوبارہ حاصل بھی کیا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی تعریف کرنے میں بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔ رنگ میں اترتے تو معلوم ہوتا کہ واقعی کوئی ایتھلیٹ آیا ہے ، شیر کی طرح دھاڑتے ، حریف کو پچھاڑنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے۔ ان کی تین شادیاں علیحدگی پر منتج ہوئیں ، کئی سکینڈلز بھی منظر عام پر آئے۔ ایک زمانے میں پوری دنیا میں مقبولیت رکھنے والے محمد علی کی حالت اب کافی خراب ہو چکی ہے ، اور وہ ایریزونا میں واقع اپنے مینشن میں چمڑے کی بنی ایک بڑی کرسی پر بیٹھے زندگی کی آخری گھڑیاں گزار رہے ہیں۔

ان کی چوتھی بیوی لونی اوراس کی چھوٹی بہن مارلن اس وقت دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ امریکا میں پچھلے دنوں ان کی زندگی پر بننے والی فلم ، ”آئی ایم علی “ کا پریمیئر ہوا تو خرابی صحت کی وجہ سے وہ نہ آسکے اوران کے چھوٹے بھائی رحمان نے بتایا کہ وہ ٹھیک نہیں۔ رحمان نے اپنے 72سالہ بھائی کے بارے میں بڑے دکھ سے کہا کہ اب شائد وہ زیادہ دیر تک زندہ نہ رہ سکیں۔ علی کی دوسری بیوی خلیلہ علی بھی ان کے بارے میں ایک کتاب لکھ رہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا ایک اور عظیم انسان سے محروم ہونے والی ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 16:14:01