ملک کرکٹ اکیڈ می پشاور نے افغانستان انڈر16 ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دیکر سیریزمی3-0 سے اپنے نام کرلی

منگل 21 اکتوبر 2014 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) ملک کرکٹ اکیڈ می پشاور نے افغانستان انڈر16 ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دیکر سیریزمی3-0 سے اپنے نام کرلی، غازی آمان الله گراؤنڈ جلال آباد میں منعقدہ ایم سی اے پشاور اور افغانستان انڈر 16 نیشنل ٹیم کے مابین ون ڈے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں ایم سی اے پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 209 رنز بنائے جس میں رویت خان 59 ،عارف خان 51رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

افغانستان انڈر 16 کی طرف سے یوسف اور جعفر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں افغانستان انڈر16 کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں قیص 77 ، رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ایم سی اے کی طرف سے ارشاد نے تین ، رویت اور بابر علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح ملک کرکٹ اکیڈمی انڈر 16 نے میچ میں 25 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ مین آف دی میچ رویت خان ، ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر ارشاد خان ، بہترین بیٹسمین بھی رویت خان ،کاشف اور عارف بہترین فیلڈر جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز عتیق خان اور بہترین آل راؤنڈ کی ٹرافی قیص خان نے حاصل کی ۔ سیریز میں ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 22:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :