- Home
- Sports
- News
- ادھورا دورہ‘ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیساتھ مستقبل کی تمام سیریز منسوخ کرنیکا اعلان ..
ادھورا دورہ‘ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیساتھ مستقبل کی تمام سیریز منسوخ کرنیکا اعلان
بدھ 22 اکتوبر 2014 14:00
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پر مقدمہ دائر کرنے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے ساتھ مستقبل کی تمام سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی اور عالمی میڈیا کے مطابق منگل کو جنوبی شہر حیدر آباد میں ایک اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کہا کہ وہ دورے کے اچانک منسوخ کیے جانے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بی سی سی آئی اور ڈبلیو آئی سی بی کے درمیان تمام دو طرفہ دورے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بھارت نے فروری مارچ 2016 کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا تھا۔ پچھلے جمعے دورہ ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ڈبلیو آئی سی بی نے بی سی سی آئی اور اس دورے کے تمام شراکت داروں سے معافی مانگی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ ان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات جاری رہیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے