سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی کا تربیتی کیمپ جاری، خواتین کھلاڑیوں کی تعداد 30ہوگئی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں جاری خواتین کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد30تک پہنچ گئی ہے، جمعہ کے روز کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ جاری رکھی، ٹرینر محمد صدیق نے کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کرائی،بعد میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلے، کھلاڑیوں کے دو گروپ بنائے گئے جن کے درمیان میچ کھیلے گئے، کھلاڑیوں نے کوچ کی ٹپس پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، خواتین کھلاڑیوں نے ریڈنگ اور سٹاپنگ سے خوبصورت پوائنٹس حاصل کئے، کیمپ میں قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف بھی شریک ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 23:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :