ٹیلر فرٹز نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

اتوار 26 جون 2022 09:50

ایسٹبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) تھرڈ سیڈ امریکی ٹیلر فرٹز نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں انہوں نے میکسم کریزی کو شکست دی، اے ٹی پی کے زیر اہتمام انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں تھرڈ سیڈ امریکا کے ٹیلر فرٹز نے ہم وطن حریف میکسم کریزی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ ان کے کیریئر کا تیسرا ٹائٹل ہے۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 09:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :