ملک میں نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لیے کھیلوں کیمیدان آباد کرنے ہونگے،ارشد مجید چوہدری

حکومت اور سپانسر کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو کھیلوں کی ترقی کے لیے آگے بڑھ کر بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2022 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر ارشد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لیے کھیلوں کیمیدان آباد کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لیے تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اور سپانسر کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو کھیلوں کی ترقی کے لیے آگے بڑھ کر بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے ہی ملکوں میں رابطے بڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کہ کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ ہی امن کے سفیر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور معاشرتی برائیوں سے بھی روکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ارشد مجید چوہدری نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی دہائیوں تک کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کر رکھی ہے جن میں ہاکی، سکواش، کرکٹ، کبڈی اور سنوکر کے کھیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت سائنسی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات آٹھائے اور اس کے علاوہ گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپوں کا بھی اہتمام کرے۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 14:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :