دو غیر ملکی خواتین کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کرلیا

جمعہ 1 جولائی 2022 17:46

دو غیر ملکی خواتین کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس سینگ نامی خواتین کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کیا۔

(جاری ہے)

کرسٹن ہریلا نے اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے،کرسٹن چھ ماہ سے کم وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کرکے نرمل کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔نیپال کے پانچ شیرپا نے بھی دونوں خواتین کوہ پیمائوں کے ہمراہ بطور ٹیم پاکستان میں مائونٹینئرنگ سیزن کی پہلی بڑی سمٹ مکمل کی۔پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 17:46:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :