نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا

ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10250 ڈالر (21 لاکھ پاکستانی روپے) ، ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر( 8 لاکھ 20 ہزار روپے) ،ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر 2500 ڈالر (5 لاکھ روپے) ملیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جولائی 2022 14:32

نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2022ء ) نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کے معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 21 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے۔

ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر 2500 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 5 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کا معاوضہ ملے گا۔ پلنکٹ شیلڈ کے ہر میچ کے لیے کھلاڑیوں کو 1,750 ڈالرز، فورڈ ٹرافی / ہیلی برٹن جان سٹون شیلڈ کے ہر میچ کے لیے 800 ڈالرز اور سپر سمیش ٹی ٹونٹی کے ہر مقابلے کے لیے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو 575 ڈالرز ملیں گے ۔ اس سے قبل دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 14:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :