پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے: سری لنکن کپتان

بابر، امام اور یاسر شاہ کی بدولت پاکستانی ٹیم ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے : کارونارتنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 جولائی 2022 16:43

پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے: سری لنکن کپتان
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2022ء ) سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرونارتنے نے کہا کہ بابراعظم بہترین فارم میں ہیں جبکہ اوپنر امام الحق اور یاسر کی بھی واپسی ہوئی جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیش چندیمل سےکہا تھا کہ وہ ایک بڑی اننگز کے ساتھ آئیں، پچھلے کچھ سالوں سے وہ کامیاب نہیں ہوپا رہے تھے لیکن آسٹریلیا کے خلاف اننگز سے ان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ کرونارتنے نے کہا کہ جب آپ کا سینئر کھلاڑی فارم بحال کررہا ہوتا ہے تو بطور کپتان چیزیں آسان ہوجاتی ہیں، اینجلو میتھیوز ناکام ہو سکتے ہیں، میں ناکام ہوسکتا ہوں لیکن مجھے معلوم ایک کھلاڑی ٹیم کیلئے فائٹ کرے گا تو تسلی ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 12/07/2022 - 16:43:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :