- Home
- Sports
- News
- بھارت پاکستان دشمنی کھیل کے میدان میں بھی لے آیا، ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے لاہور لائنز کے 7اہم کھلاڑیوں ..
بھارت پاکستان دشمنی کھیل کے میدان میں بھی لے آیا، ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے لاہور لائنز کے 7اہم کھلاڑیوں کو ویزے نہ دیئے
جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) بھارت کی پاکستان سے روایتی دشمنی اور ہٹ دھرمی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر بھارت پاکستان دشمنی میں اس حد تک گرگیا ہے کہ اس نے کھیل کے میدان کو بھی نہیں بخشا، بھارت نے ورلڈ کبڈی لیگ کے بھوپال میں ہونیوالے مقابلوں کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کے اہم ترین7 کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیئے جس کا مقصد یہ ہے کہ لاہور لائنز جو کہ ورلڈ کبڈی لیگ میں فیورٹ ٹیم بن چکی ہے اس کو ناکام بنانا ہے۔
ویزے نہ ملنے کی وجہ سے لاہور لائنز بھارت روانہ نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان دشمنی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا ہے، بھارت میں ورلڈ کبڈی لیگ کے مقابلے جاری ہیں جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز بھی شرکت کررہی ہے، لندن اور بھارت میں ہونیوالے ابتدائی مقابلوں میں لاہور لائنز کی ٹیم ناقابل شکست رہی، بھارت میں ہونیوالے میچوں میں بھی لاہورلائنز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں پاکستان کی کامیابی بھارت کو پسند نہیں آئی،جس کے بعد بھارت اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیااوراس کے لاہور لائنز کو ناکام بنانے کیلئے ویزے نہ دینے کا ہتھکنڈہ استعمال کرنا شروع کردیا، لاہور لائنز نے یکم اور دو نومبر کو بھارت کے شہر بھوپال میں کیلیفورنیا ایگلز اور خالصہ واریئرز کیخلاف میچ کھیلنا تھے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک