فاتح ٹیم کی قیادت کرناکسی اعزازسے کم نہیں،مصباح الحقہرکھلاڑی جیت کیلئے پرعزم تھا، فتح میں ہرکسی نے اپنا حصہ ڈالا، پوری سیریزمیں ٹیم ون یونٹ کی طرح کھیلی، پریس کانفرنس، مصباح الحق

پیر 3 نومبر 2014 17:33

فاتح ٹیم کی قیادت کرناکسی اعزازسے کم نہیں،مصباح الحقہرکھلاڑی جیت کیلئے پرعزم تھا، فتح میں ہرکسی نے اپنا حصہ ڈالا، پوری سیریزمیں ٹیم ون یونٹ کی طرح کھیلی، پریس کانفرنس، مصباح الحق

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے ٹیم کے ہرکھلاڑیوں نے کامیابیوں میں اہم کردارادا کیا، فاتح ٹیم کی قیادت کرنا کسی اعزازسے کم نہیں،آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہرکھلاڑی جیت کیلئے پرعزم تھا، فتح میں ہرکسی نے اپنا حصہ ڈالا، پوری سیریزمیں ٹیم ون یونٹ کی طرح کھیلی،قومی ٹیم کے قائد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کرٹیم میں مستقل جگہ بنالی، یاسرشاہ نے ٹاپ ٹیم کیخلاف پرفارم کرکے خود کومنوالیا، پاکستان ٹیم کواظہرعلی، اسد شفیق اورسرفرازاحمد کی شکل میں مستقبل کے اسٹارزمل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان نے ٹیسٹ سیریزمیں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا، آسٹریلوی ٹیم طویل عرصے سے ایشیا میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاپارہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/11/2014 - 17:33:26