سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے (کل)بھارت روانہ ہوگی

جمعرات 6 نومبر 2014 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے کل ( جمعہ ) 7نومبر کو بھارت روانہ ہوگی، اپنے دورے کے دوران لاہورلائنز 7میچز کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے 7نومبر بروز جمعہ کو صبح گیارہ بجے واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگی، اپنے دورے کے دوران لاہور لائنز 7میچز کھیلے گی، لاہورلائنز پہلا میچ 8 نومبر کو یونائٹیڈ سنگھز، دوسرا میچ 9نومبر کو یویو ٹائیگرز، تیسرا میچ10نومبرکو کیلیفورنیا ایگلز ، چوتھا میچ 11نومبر کو رائل کنگز یو ایس اے، پانچواں میچ 14نومبرکو پنجاب تھنڈر، چھٹا میچ15نومبر کو یو یو ٹائیگرز کیخلاف لدھیانہ میں جبکہ ساتواں میچ 22نومبر کوموہالی میں یونائٹیڈ سنگھز کیخلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ٹیم کے نام پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور لائنز سے پوری قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں،کھلاڑیوں کو پروفیشنلز انداز میں ٹریننگ دی گئی ہے جس پر ہم امید کرتے ہیں کہ کھلاڑی اس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھارت سے فاتح بن کر لوٹیں گے، کھلاڑی اپنا مورال بلند رکھیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، کبڈی کے شائقین خاص طور پر ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، کھلاڑی پورے عزم اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ میدان میں اتریں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 19:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :