کبڈی ورلڈ کپ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام تربیتی کیمپ جاری، کھلاڑیوں نے ایکسرسائز کی اور پریکٹس میچ کھیلا

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے ان کو سخت ترین ایکسرسائز کرائی جارہی ہے، ہفتہ روز کے بھی ٹرینر محمد صدیق نے کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کے حوالے سے نئی ٹپس دیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے جوگنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چکر لگائے، کھلاڑیوں کے گروپ بناکر ان کا پریکٹس میچ کرایا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،اگسٹا اجمل، سمیرا ظہور،مارتھا، نزہت پروین اور ندا نے اپنے کھیل کو کافی بہتر کیا ہے، میچ میں ریڈنگ اور سٹاپنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سینئر کھلاڑیوں نے جونیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔

وقت اشاعت : 08/11/2014 - 22:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :