نک کرگیوس اور یوشیہیتو نیشی اوکا نے سٹی اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 7 اگست 2022 15:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) آسٹریلیا کے نک کرگیوس اور جاپان کے یوشیہیتو نیشی اوکا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام مینز ٹینس کے دلچسپ مقابلے واشنگٹن میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے سویڈن کے مخیل یامیر کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے یوشیہیتو نیشی اوکا نے ٹاپ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 07/08/2022 - 15:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :