اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد اور کوہاٹ سپورٹس فٹ بال اکیڈمی کے درمیان تین میچوں کی سیریز (کل )شروع ہو گی

جمعہ 12 اگست 2022 15:35

اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد اور کوہاٹ سپورٹس فٹ بال اکیڈمی کے درمیان تین میچوں کی سیریز (کل )شروع ہو گی
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد اور کوہاٹ سپورٹس فٹ بال اکیڈمی کے درمیان تین میچوں کی سیریز (کل) ہفتہ سے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ سیریز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سجاد خان آفریدی اورریجنل سپورٹس آفیسر، سکندر شاہ کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔ اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچنگ فرائض ہیڈ کوچ صدیق بنگش اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اکیڈمی کے کوچ عبدالودود انجام دیں گے۔ عبدالودود نے کہا کہ کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنے ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 15:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :