دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2022 16:00

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :