تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ینگ فزیزسٹس ٹورنامنٹ پاکستان میں 2023 میں منعقد ہو گا

جمعہ 12 اگست 2022 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ینگ فزیزسٹس ٹورنامنٹ پاکستان میں 2023 میں منعقد ہو گا، جس میں لگ بھگ 30سے 35 ممالک شرکت کریں گے۔ پاکستان اس کی بڈ جیت چکا ہے۔ بین الاقوامی ممبر آرگنائزیشن کمیٹی نے اس کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔انٹرنیشنل ینگ فزیزسٹس ٹورنامنٹ کا 45واں سالانہ مقابلہ حال ہی میں یورپی ملک رومانیہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے پریزیڈنٹ پی وائے آئی ایم ایس، چیف ایگزیکٹو پی وای پی ٹی، ممبر انٹرنیشنل آرگنائیزیشن، انٹرنیشنل جیورر، ٹیم لیڈر، ٹیم منیجر، ٹیم پاکستان پروفیسر ڈاکٹر فریدہ طاہر اور پیٹرن انچیف پی وائے آئی ایم ایس، منیجنگ ڈائریکٹر پی وائی پی ٹی، ٹیم منیجر، ٹیم لیڈر پاکستان چیپٹر جناب طاہر حسین خان کی سربراہی میں پانچ طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

10 روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 25 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فزکس ورلڈ کپ کے نام سے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمیں 17 تحقیقی مسائل پر اپنے نتائج پیش کرتی ہیں۔ 55 منٹ دورانیہ پر مشتمل مختلف راؤنڈز کے مقابلہ جات میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت 10 نمبر اوپر آئی ہے۔

یہ بات پاکستان کے لئے قابل ستائش ہے کہ پروفیسر صاحبہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں 36واں انٹرنیشنل ینگ فزیزسٹس ٹورنامنٹ 2023 میں پاکستان میں منعقد ہو گا۔ اور توقع ہے کہ اس میں 30 سے 35 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پاکستان میں پی وائے آئی ایم ایس، پی وائے پی ٹی اور لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے اشتراک سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ایگزیکٹو کمیٹی نومبر میں تیاریوں کا جائزہ لینے پاکستان آئے گی۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:46:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :